ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سلبھ ٹوائلٹ بھی ہوگا کیش لیس، امت شاہ نے کیا افتتاح

سلبھ ٹوائلٹ بھی ہوگا کیش لیس، امت شاہ نے کیا افتتاح

Tue, 20 Dec 2016 22:13:38  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،20/دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) ڈیجیٹل لین دین اور لیس کیش کی مہم اب سلبھ ٹوائلٹ تک پہنچ گئی ہے، ملک بھر میں پھیلے سلبھ انٹرنیشنل کے بیت الخلاؤں میں اب ڈیجیٹل لین دین کی سہولیات شروع ہونے جا رہی ہے،اس کی شروعات آج دہلی کے دوارکا میں سلبھ انٹرنیشنل کے مرکزی دفتر مہاویر انکلیو میں بی جے پی صدر امت شاہ نے کی۔اس موقع پر شاہ نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ آزادی کے اتنے سالوں بعد بھی صاف صفائی کے لیے مہم چلانی پڑتی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعے سے صاف صفائی کی بات کی اور ملک بھر میں صفائی مہم چلائی گئی۔شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی اولین ترجیح میں سر پر غلاظت  ڈھونے کے رواج ختم کرنا بھی ہے،انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 2502گاؤں، 67اضلا ع اور تین ریاستیں ایسی ہو گئی  ہیں، جہاں کھلے میں قضائے حاجت اور سر پرغلاظت ڈھونے کی روایت ختم ہو چکی ہے۔ملک بھر میں پھیلے سلبھ انٹرنیشنل کے تقریبا 8500بیت الخلاء اورغسل خانوں میں ڈیجیٹل لین دین کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،سلبھ انٹرنیشنل کے بانی بندیشورپاٹھک نے کہا کہ اب ان کے استعمال کے لیے ایس بی آئی بڈی ادا ہو سکے گا، ا س کا آغاز دہلی سے کیا جا رہی ہے اور جلد ہی ملک بھر میں ایسا کیا جائے گا۔سلبھ انٹرنیشنل کے ٹوائلٹ کے استعمال کے لیے 5روپے اور غسل کے لیے 10روپے لیے جاتے ہیں، جبکہ کئی مقامات پر انہیں کمیونٹی استعمال کے لیے مفت بھی رکھا گیا ہے۔پاٹھک کے مطابق، ہر ماہ سلبھ انٹرنیشنل کو تقریبا دو کروڑ روپے حا صل ہوتے ہیں اور ڈیجیٹل استعمال سے لوگوں کی سہولیات بڑھیں گی، اس کے لیے ہر ٹوائلٹ پر موجود ملازم کو اسمارٹ فون دئیے جائیں گے، استعمال کرتے ہوئے وہ صارفین جو ڈیجیٹل طریقے سے ادا ئیگی کرنا چاہتے ہیں، ایس بی آئی بڈ ی ایپ  کے ذریعہ ایسا کر سکتے ہیں۔


Share: